انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں نئے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے روک دیا.سندھ ہائی کورٹ نے روزانہ پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے سماعت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی.
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی. مدعی کے وکیل فیصل صدیقی نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی پراعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس اہم موڑ پر ہے ایسے وقت میں ایسا فیصلہ کیس پراثرانداز ہوسکتاہے. وکیل کا کہنا تھا کہ وہ پراسیکیوٹر کی تبدیلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، مدعی کے اعتراض پر عدالت نے نئے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے روکتے ہوئے سماعت اٹھارہ مارچ تک ملتوی کردی. دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے روزانہ پانچ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے.