سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے آخری پول میچ میں آج جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگا۔ گرین شرٹس جیت کی صورت میں تیسری جبکہ ہارنے پر پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے گی۔
ملائشیا کے شہرایپوہ میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اپنے آخری لیگ میچ میں جنوبی کوریا کےخلاف کھیلےگا۔ پاکستانی وقت کےمطابق یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس جیت کی صورت میں تیسری جبکہ ہارنے پر پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے چار چار میچز کے بعد چار ہی پوائنٹس ہیں۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرا میچ میزبان ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور ملائشیا اب تک 8، 8 پوائنٹس کے ساتح سرفہرست ہیں، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے 6 جبکہ گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے صرف 3 پوائنٹس ہیں۔