کراچی (ریڈیو نیوز) وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی مقامی انگریزی واردو روزنامے کے مالکان‘ ایڈیٹرزا و رپبلشرز کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ہے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ 14مارچ کوان اخبارات میں خبر چھپی کہ مجھے ہٹایا جا رہا ہے خبر میں کہا گیا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے میں تاخیر اہلیہ کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ خبر سے میرا اور خاندان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔اردو و انگریزی روزنامے کے ایڈیٹر و پبلشر کو ہا¶س کمیٹی میں طلب کیا جائے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ 12دن، 12منٹ اور 12سیکنڈ میں کان پکڑ کے بھی نکال دیا جائے تو چلا جا¶نگا۔ پی پی کے کارکن کی طرح کام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا۔
ذوالفقار مرزا
ذوالفقار مرزا