طالب علم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل

16 مارچ 2010
مکرمی! میں داود کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹرونکس کا طالب علم ہوں۔ والد ایک ریٹائرڈ استاد ہیں اور آمدنی کا ذریعہ صرف ان کی پنشن ہے۔ ان کے لئے میرے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنا ناممکن ہو گیا ہے جس بناءپر مجھے اپنی تعلیم مکمل کرنی مشکل نظر آ رہی ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میرے شاندار تعلیمی کیریئر کو دیکھتے ہوئے میرے تعلیمی اخراجات سرکاری طور پر ادا کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔ (حافظ عبدالوہاب داود کالج آف انجینئرنگ آف ٹیکنالوجی فیڈرل ڈگری ایورڈنگ انسٹی ٹیوشن کراچی)(گھر کا پتہ: حافظ عبدالوہاب ولد غلام رسول اصغر نزد نورانی مسجد محلہ عمر پورہ وارڈ نمبر 13 شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب)فون نمبر 37144330