گوجرانوالہ میں مکانات کی شدید قلت‘ وزیراعلیٰ توجہ فرمائیں

16 مارچ 2010
مکرمی! گوجرانوالہ وطن عزیز کا اہم صنعتی و تجارتی شہر ہے مگر حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث یہاں گذشتہ چالیس سال سے کوئی رہائشی بستی نہیں بسائی گئی اور یوں یہ شہر چاروں اطراف بے ہنگم انداز میں سرعت سے پھیلتا چلا جا رہا ہے مکانات کی شدید قلت کی وجہ سے یہاں رہائشی جائیدادوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور یوں ملازم پیشہ و مزدور حضرات ایک مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے التماس ہے کہ گوجرانوالہ میں مکانات کی شدید قلت کے پیش نظر جی ڈی اے کو احکامات جاری کریں کہ وہ شہر میں پانچ پانچ سو ایکڑ کی کم از کم تین کالونیوں کے قیام کا منصوبہ بنائیں اور آئندہ تین سال کے اندر اندر اسے عملی شکل دیں۔ (محمد مظفر علی چیئرمین گوجرانوالہ سٹیزنز فرنٹ گوجرانوالہ)