ضلعی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی!

16 مارچ 2010
مکرمی! اخبارات میں کینال بنک روڈ پر شوکت خانم روڈ اور نہر کے سنگم پر بس سٹاپ کی جگہ پر بنائی گئی ایک فروٹ شاپ کے بارے میں یہ خبر شائع ہوئی کہ یہ کس طرح ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے کے علاوہ گاڑیوں پر آنے جانے والوں اور بسوں سے اترنے والے مسافروں کے لئے اذیت کا موجب بنی ہوئی ہے تو انتظامیہ نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے اسی روز فوری آپریشن کر کے ختم کر دیا لیکن اگلے ہی روز اسے دوبارہ قائم بھی کر دیا کیا یہ سب کچھ کسی ملی بھگت کے بغیر ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں کا خصوصی شکریہ! (کمال پاشا .... لاہور)