سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت ہے: عبداللہ گل

16 مارچ 2010
لاہور (خصوصی رپورٹر) نیشنل یوتھ کانفرنس اور محسنِ پاکستان فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے قصور کے قریب گاﺅں حسین خان والا میں حرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنود یہود نصاریٰ کی اسلام کے خلاف مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لےے مجاہدین اسلام کی طرح مسلم امہ کے اتحاد کی بھی ضرورت ہے۔ امریکہ اور مغرب جس قدر اسلام کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اسلام اتنی زیادہ تیزی اور سرعت سے کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ نائن الیون کے فوری بعد محض 3 ماہ کے دوران امریکہ میں 30 ہزار غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ نبی کریم سے منسوب توہین آمیز خاکے شائع ہوئے تو عالم اسلام میں اس کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار ہوا۔ غیر مسلم دنیا میں تجسس پیدا ہوا کہ آخر وہ کونسی ایسی شخصیت ہے جس کی خاطر مسلمان کٹ مرنے پر تیار ہو جاتے ہیں اور اس سٹڈی کے بعد بھی ہزاروں نے اسلام قبول کیا۔ افغان مجاہدین نے روس کو عبرت کا نشان بنایا آج امریکہ چاروں شانے چت پڑا ہے وہ افغانستان سے نکلنے کی تدبیریں کر رہا ہے۔ روس کی طرح امریکہ کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے۔ اگر پاکستان امریکہ کی مدد سے ہاتھ کھینچ لے تو امریکہ اور اس کے اتحادی چند دنوں میں افغانستان سے بھاگ جائیں گے۔