کراچی : حقوق نہ ملنے پر خواجہ سراوں کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو شکایت

16 مارچ 2010
کراچی (مانیٹرنگ نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے خواجہ سراوں کی تحریری شکایت کو آئینی پیٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 19مارچ کو اس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی مہمان خصوصی تھے جبکہ خواجہ سراوں کی تنظیم ”جیا“ کے نمائندوں کو بھی تقریب میں دعوت دی گئی تھی۔ تقریب کے اختتام پر بندیا رانا‘ سارا گل اور ثنیہ بلوچ کی سربراہی میں خواجہ سراوں کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل پر ایک یادداشت پیش کی۔