مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

16 مارچ 2010
کراچی (نیٹ نیوز) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1431ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج بعد نمازِ مغرب دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا ۔