لاہور (خبرنگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل (فروغِ تعلیم قرآن) ایمپریس روڈ کی طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طالبات کو تحریک پاکستان گیلری کا وزٹ کرایا گیا دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 کوآرڈی نیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ گیا۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر امجد علی شاکر ‘ سینئر استاد پروفیسر محمد اسلم چودھری ‘ پروفیسر اعجاز احمد باجوہ نے خطاب کیا۔ تعلیمی یونٹ نمبر 2 کوآرڈی نیٹر عبدالسلام کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وسن پور گیا، تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ محمد عابد بٹ نے کی۔ تعلیمی یونٹ نمبر 3 کوآرڈی نیٹر مزل حسین کی قیادت میں گورنمنٹ پرائمری سکول بلاک نمبر 5 ٹاﺅن شپ گیا۔صدارت ادارے کے سربراہ محمد امجد بھٹی نے کی۔ تعلیمی یونٹ نمبر 4 کوآرڈی نیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چمروپور لاہور گیا۔ تقریب کی صدارت ادارے کی سربراہ نصرت آصفہ نے کی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024