اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز+ جی این آئی) یکم اپریل سے گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا جبکہ پیپکو نے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کی مخالفت کر دی۔ پیپکو کے مطابق گھڑیاں آگے کرنے سے بجلی کی بچت صرف 300 میگاواٹ ہوتی ہے اور لوگوں کو مشکل بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تھا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کیا جائیگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024