پشاور (مانیٹرنگ نیوز) افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں افغان ایف ایم چینلز سے پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈہ عروج پر پہنچ گیا۔ فاٹا سیکرٹریٹ نے قبائلی علاقوں میں رائے عامہ ہموار کرنے اور عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے لئے رزمک میران شاہ اور خیبر ایجنسی میں تین ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کئے تھے۔ جہاں سے یومیہ چھ گھنٹے پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔ تاہم کمزور فریکوئنسی کے باعث اکثر علاقوں میں یہ نشریات سنائی نہیں دیتیں۔ قبائلی عوام کو معلومات کی فراہمی کا آسان ذریعہ ایف ایم ریڈیو چینلز ہیں۔ پاکستانی سرحدوں سے ملحقہ افغان علاقوں میں طاقتور ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ ان ایف ایم چینلز کی نشریات اکثر علاقوں میں سنی جاسکتی ہے۔ فاٹا کے عوام چاہتے ہیں کہ پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد میں فوری اضافے کے ساتھ ان کی نشریات کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔ فاٹا کے سرحدی علاقوں میں دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا سدباب صرف اسی صورت ممکن ہے کہ عوام تک حقائق فوری طور پر پہنچانے کا مناسب انتظام کیا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38