”امریکہ تو چاہتا ہے مسلم خواتین حجاب اتار دیں“

16 مارچ 2010
نیویارک (طیبہ ضیاءچیمہ) ق لیگ کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کے سرحد اسمبلی میں دوپٹہ پھینکنے کے اقدام کے خلاف امریکی مسلم خواتین نے نوائے وقت کو احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ امریکہ تو یہ چاہتا ہے کہ مسلم خواتین حجاب اتار دیں۔ مغرب میں مسلمان خواتین حجاب ، دوپٹہ یا چادر اتروانے کے خلاف نہ صرف احتجاج کرتی ہیں‘ بلکہ عدالتوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ امریکی مسلم خواتین کے مطابق افغان عورت کو امریکہ آزادی دلوانے کےلئے نگہت کے اس اقدام کو پذیرائی دے رہا ہے۔ مگر ہم نگہت کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتیں۔ اس نے اپنا ہی سر ننگا نہیں کیا بلکہ کئی خواتین کا دوپٹہ اتار پھینکا ہے۔ افغان طالبان جنہوں نے عورت کے سر ڈھانپے تھے، نگہت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس نے پٹھان عورت ہوتے ہوئے، پٹھان کی غیرت کو للکارا ہے، کسی بھی سیاسی ایشو کو سیاسی ہی رکھنا چاہئے۔