سانحہ شوپیاں میں قتل ہونیوالی آسیہ کے بھائی کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال، مظاہرے

16 مارچ 2010
سری نگر(کے پی آئی )مقبوضہ کشمےر کے ضلع شوپےان مےں بھارتی فوج کی درندگی کا نشانہ بننے والی آسیہ کے بھائی شکےل احمد کی گرفتاری کے خلاف مجلس مشاورت کی کال پر مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران تمام کاروباری ادارے اور دےگر تجارتی مراکز بند رہے اس دوران پولےس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 6افراد کو گرفتار کر لےا ۔
گذشتہ روز بھارتی فوجےوں کی اجتماعی زےادتی کا نشانہ بننے والی آسےہ کے بھائی اور نےلوفر کے شوہر شکےل احمد آہنگر اور پولےس کے درمےان تلخ کلامی کے بعد پولےس نے ان کی گرفتاری عمل مےں لائی تھی۔صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد شکےل احمد آہنگر کو پولےس نے رہا کرکے مجلس مشاورت کے عہدےداروں کے حوالے کےا جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپےان مےں داخل کےا گےا اور بعد مےں ڈاکٹروں نے اسے سرےنگر منتقل کےا۔