لاہور: 14 ڈاکے‘ مزاحمت پر 6 زخمی‘ قلعہ ستار شاہ میں 12 گھر لوٹ لئے

16 مارچ 2010
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اور فیروزوالا مےں ڈاکووں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعددشہرےوںسے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی ، زےورات ، موبائل فون ، موٹر سائےکلےں اور گاڑےاںلوٹ لےں۔ مزاحمت پر 6 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ 2افراد کو فائرنگ اور اےک شخص کو ڈنڈے مار کر زخمی کردےا گےا۔ بتایا جاتا ہے نشتر کالونی مےں چار ڈاکووں نے طاہر سبحان کے گھر داخل ہوکر خواتےن سمےت چھ افراد کو تشدد کا نشانہ بناےا شور مچانے پر ڈاکو بغےر کچھ لوٹے فرار ہوگئے، راوی روڈ مےں ٹرک ڈرائےور دلاور کو لوٹنے کے بعد مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدےد زخمی کردےا، ساندہ مےں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر جہانگےر سے نقدی اور موبائل فونز لوٹنے کے بعد اسے فائرنگ کرکے زخمی کردےا ،مناواں مےں ڈاکوﺅں نے محمد شفےق کے گھرسے 25لاکھ، اقبال ٹاﺅن مےں اسد اللہ کے گھر سے 11لاکھ مالےت، ساندہ مےں سلےم کے گھر سے 7لاکھ مالےت، گرےن ٹاﺅن مےں ممتاز کے گھر سے 5لاکھ، برکی مےں اشتےاق کے گھر سے 6لاکھ مالےت،رائے ونڈ سٹی مےں ڈاکوﺅں نے ادرےس کے گھر سے 3لاکھ مالےت کے زےورات ، نقدی ، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹنے کے بعد مزاحمت پر اسے سر پر ڈنڈا مار کر شدےد زخمی کردےا ، غازی آباد مےں شفےق کے گھر سے 4لاکھ، نولکھا مےں عارف کے گھر سے 4لاکھ، گلشن راوی مےں محمود الحسن کے گھر سے 4لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن مےں غلام شبےر کے گھر سے 6لاکھ، مغل پورہ مےں انور کے گھر سے 4لاکھ، ساندہ مےں عابد کے گھر سے 2لاکھ کے زےورات ،نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، شادباغ مےں ڈاکوﺅں نے ےوبی اےل بےنک سے 11لاکھ کی نقدی لےکر آنے والے راشد سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، جو ہر ٹاﺅن مےں شادی کی تقرےب سے واپس آتے ہوئے امجد اور اسکی فےملی سے 3لاکھ مالےت کے زےورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، باغبانپورہ مےں ڈاکوﺅں نے ایک شوز کمپنی کی دکان مےں داخل ہو کر مےنجر گل شاد سمےت گاہکوں سے 5لاکھ مالےت کے زےورات ، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، نشتر کالونی مےں خرم حنےف سے 7موبائل فونزاور60ہزار کی نقدی چھےن لی۔ جوہر ٹاﺅن مےں حاجی عبادت ، موچی گےٹ مےں فرحان سے نقدی اور موبائل فونز، فےصل ٹاﺅن، مغل پورہ، وحدت کالونی، لوئر مال، کاہنہ، مناواں اور مصری شاہ مےں راہ گےروں سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل چھین لیے گئے۔ چوروں نے ہنجروا ل مےں جیولر ظہےر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں مالےت کے زےورات چوری کرلئے۔ چوروںنے گلبرگ ، ستوکتلہ ، ٹاﺅن شپ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالےمار ، شےراکوٹ ، مغل پورہ، شاہدرہ ٹاﺅن ، گلشن راوی اور شمالی چھاﺅنی سے 10 گاڑےاںجبکہ شفےق آباد ، نولکھا ، غازی آباد ، گڑھی شاہو، نصےر آباد ، گجر پورہ ، ہربنس پورہ ، شےراکوٹ ، سمن آباد ، ملت پارک اور گلشن اقبال سے 11 موٹر سائےکلےں چوری کر لےں جبکہ پولیس ناکے سے چند قدم کے فاصلے پر 28 ڈاکوﺅں نے قلعہ ستار شاہ میں بشمول ق لیگی رہنما عباس گل کے ملازم سمیت 12 گھروں میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2 کروڑ مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ خواتین اور بچوں کو مارا پیٹا‘ شہریوں نے احتجاج کیا ہے جبکہ اطلاع کے باوجود پولیس دیر سے آئی۔