لاہور (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مسلم لیگ کے اتحاد کو وقت کی بہترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کےلئے سب کو اپنی ضد اور انا کی قربانی دے کر آگے بڑھنا چاہئے۔ سب سے پہلے میں اس کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہوں اور اس کےلئے سیاست تک چھوڑنے کو تیار ہوں اور جلد نواز شریف اور پیر پگاڑا سے ملنے کےلئے جاﺅں گا۔ ق لیگ والوں سے توقع اس لئے نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بننے کےلئے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف توپیں فٹ کر کے گولے داغنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے اس طرزعمل نے انہیں پہلے بھی نقصان پہنچایا اور اب بھی کوئی مسلم لیگی اس منافقانہ طرزعمل کو سراہ نہیں سکتا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی طالبان نہیں بھارت کروا رہا ہے اور بدقسمتی سے ہم اپنے دشمن کا نام لینے سے بھی گریزاں ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024