آبدوز کمیشن سکینڈل:افسروں سے 16.09ملین ڈالر ریکور کئے گئے‘حکومت

16 مارچ 2010
اسلام آباد ( خبر نگار/اےجنسےاں) حکومت نے 1994ء میں فرانسیسی آبدوزوں کی خریداری میں کمیشن حاصل کرنے والے پاکستان نیوی کے چار اعلیٰ افسران کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں‘ گذشتہ روز وقفہ سوالات مےںمسلم لیگ (ن) کے رکن برجیس طاہر کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع احمد مختار کی طرف سے بتایا گیا کہ کمیشن لینے پر چار افسروںکے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ملزمان سے 16.09ملےن ڈالر رےکور کئے گئے۔ سابق ایڈمرل منصور الحق سے 75لاکھ امریکی ڈالر ‘ سابق کموڈور شاہد اشرف سے 22لاکھ 50ہزار روپے‘ سابق کیپٹن لیاقت علی سے 19لاکھ روپے اور سابق کیپٹن ضیاء اللہ علوی سے 49لاکھ نوے ہزار روپے واپس لئے گئے۔ثناءنےوز کے مطابق پےپلزپارٹی کے رکن اعجاز وردگ نے کہا کہ آبدوزوں کی خرےداری مےں 10ارب روپے کی کرپشن ہوئی لےکن صرف معمولی رقم واپس لی گئی،بقاےا8,9ارب روپے بھی واپس لئے جائیں۔