اسلام آباد (آئی این پی + وقائع نگار خصوصی) ساتویں قومی مالیاتی کمشن ایوارڈ پر صدر مملکت کے دستخطوں کی تقریب آج ایوان صدر میں ہو گی‘ صدر زرداری چاروں صوبوں اور وفاق کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کئے گئے ایوارڈ پر دستخط کریں گے‘ تقریب میں وزیراعظم گیلانی‘ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ‘ چاروں صوبائی وزرائے خزانہ‘ وفاقی وزراءسمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف آج ایوان صدر جائیں گے اور این ایف سی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تاہم انہوں نے صدر زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات کے بارے میں کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024