سریا 4ہزار ٹن مہنگا‘ چینی کی بوری 40 ، گھی کا کنستر10روپے سستا

16 مارچ 2010
لاہور (کامرس رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) مقامی تھوک مارکیٹ میں 100کلو چینی کی بوری 40اور 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 10روپے کمی ہو گئی جبکہ سریا فی ٹن 4ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔ اب 100کلو چینی کی بوری کی قیمت 6200روپے سے کم ہوکر 6160جبکہ 16کلو کنستر کی قیمت 1960روپے سے کم ہوکر 1950روپے اور درجہ سوئم گھی کے کنستر کی قیمت 1810روپے سے کم ہوکر 1800روپے ہو گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی ریٹیل مارکیٹ میں سٹیل بلٹ کے سرئیے کی فی ٹن قیمت 60ہزار سے بڑھ کر 64ہزار روپے ہو گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات‘ بجلی اور گیس کے ٹیرف بڑھنے سے فروری 2010ءکے دوران مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو 13.4فیصد ہوئی۔ اشیا خوراک میں افراط زر کی شرح 14.93فیصد‘ مصالحہ جات 14.25فیصد‘ مونگ کی دال 4.41فیصد‘ مرغی 7.91فیصد‘ اپیریل‘ ٹیکسٹائل مصنوعات میں افراط زر کی شرح 5.59فیصد‘ ہاﺅس رینٹ 2.73فیصد‘ پٹرول ‘ بجلی کی قیمتوں میں 5.53فیصد‘ ٹرانسپورٹ کمیونی کیشن میں 10.38فیصد‘ تعلمی 12.93فیصد‘ طبی سہولیات 5.58فیصد مہنگی ہو گئیں۔