اداکارہ ماہ نور نے ایک ماہ کے بعد تھیٹر پر دوبارہ کام شروع کر دیا

16 مارچ 2010
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور نے ایک ماہ کے وقفے کے بعد تھیٹر پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ وہ آج کل تماثیل تھیٹر میں ’’عاشقو عشق نہ کرنا‘‘ میں مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں امان اللہ، انور علی، ہنی البیلا، افشاں راہی، امبر خان، شیبا رانی، سلیم پنچھی، ارشاد احمد، عرفان خان اور اکرم اداس شامل ہیں۔ ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر عرفان خان ہیں اور پروڈیوسر سناور علی ہیں۔ اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ میں گذشتہ تقریباً 7 ماہ سے مسلسل تھیٹر کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ کچھ آرام کر لوں۔ ایک ماہ آرام کرنے کے بعد دوبارہ تھیٹر شروع کر دیا ہے۔