اداکارہ میرا نئی فلم پر کام کرنے میں مصروف

16 مارچ 2010
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار میرا آج کل اپنی فلم پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے جیسے ہی سکرپٹ مکمل ہو گا، فلم کے میوزک اور اس کی عکسبندی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ اب میں اسے کچھ لوٹانا چاہتی ہوں لہٰذا میں نے ایک اچھی فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔