امریکا : فائرنگ سے 8 افراد زخمی

امریکا کی ریاست مشی گن کے ایک پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے پارک میں آ کر فائر کھول دیئے.جس کے بعد پارک میں بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کے مطابق پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا . تعاقب کے بعد فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن