پاک قطر فیملی تکافل کا وعدہ (WAADA)کے ساتھ معاہدہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے وعدہ (WAADA)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ وعدہ اور پاک قطر فیملی تکافل کا مقصد تکافل مصنوعات کو آبادی کے بڑے حصے جہاں پر تکافل پراڈکٹس پیش نہیں کی جارہیںکیلئے کم قیمت اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی ، وعدہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسحاق کوٹھا والااور پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ بینکا تکافل ذیشان حیدر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ وعدہ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ اس معاہدے سے صارفین کو شریعہ کے مطابق تکافل پراڈکٹس مسابقتی نرخوں پر منتخب کرنے میںآسانی ہوگی۔ اس وقت دنیا ڈیجیٹل میڈیم کی طرف بڑھ رہی ہے اور وعدہ کے ساتھ شراکت داری ہماری رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور تکافل مصنوعات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پرو عدہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسحاق کوٹھا والانے کہاکہ وعدہ کا مقصد انشورنس اور تکافل کو ایک سادہ پراڈکٹ بناناہے تاکہ آبادی کے بڑے حصے جہاں پر یہ مصنوعات نہیں پیش کی جارہیں کیلئے تکافل پراڈکٹس کو آسان اور مفید بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مستقبل میں نئی اسٹریٹجک شراکت داری کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔