آسٹریلوی شہرپرتھ میں ٹرین اور بس سٹیشن پر سولر پینل لگا ئے جائیں گے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلیا کےوزیر ٹرانسپورٹ ریٹا سیفیوٹی نے 1.8 ملین آسٹریلوی ڈالر )1.38 ملین امریکی ڈالر( کے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے 50 کے قریب ٹرین اور بس سٹیشن پرسولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی کا استعمال نہ صرف روشنی کے لئے کیا جائے گا بلکہ ٹکٹ مشینوں ،سٹیشن میں رہنمائی کے لیے نصب اشاروں اور سٹیشن میں موجود لفٹس اور ایسکلیٹر کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔ہمارے الیکٹرک بس ٹرائل جو کہ آئندہ سال شروع ہونے والا ہے ہم نئی ٹکنالوجی کی تلاش کر رہے ہیں جس سےمقامی طور ملازمتوں پیدا کرنے اور ہمارے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024