معروف شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ٹریلر زی فائیو کے پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا جسے بعد ازاں احد اور سجل نے اپنے انسٹاگرام اکانٹس پر شیئر کیا۔دھوپ کی دیوار کے 2 منٹ اور 46 سیکنڈ کے ٹریلر میں بھارت کی جموں کشمیر میں انتہا پسندی کو دکھایا گیا ہے اور پھر بعد میں احد اور سجل کی بٹرھتی دوستی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔سجل علی نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ جنگ کون جیتتا ہے ، ہر صورت میں دونوں ممالک کو خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ویب سیریز دھوپ کی دیوار میں سجل علی نے ایک پاکستانی فوجی کی بیٹی سارہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ احد رضا میر ہلاک بھارتی فوجی کے بیٹے ویشال کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram