کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھنے لگے ،کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹومیں مسجد میںزبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیے گئے۔ ملزمان نے دھماکا خیز مواد لگانے سمیت انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں دیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے اسکار بورو میں واقع مسجد میں ایک خاتون اور مرد نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش اور دھماکا خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اسلامک انسٹی ٹیوٹ سے شکایت موصول ہوئی جس میں خواتین اور مرد کے زبردستی مسجد میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع دی گئی۔پولیس کے مطابق مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔ٹورنٹو پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024