گوجرانوالہ:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4افراد زیر حراست
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا انسپکٹر سکندر حیات اور پولیس ٹیموںنے ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے والے چار افرادعمیر عرف عزیز ،امیر حمزہ،اسد،اور طارق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار رائفلیں اور متعددگولیاں برآمد کرلیں ملزم اسلحہ کے ساتھ تصاویریں بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوا دیا گیا ۔