2گھنٹوں کی بارش سے خانیوال کے کروڑوں کے منصوبوں کاپول کھل گیا
خانیوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پری مون سون کی پہلی بارش نے خانیوال میں پبلک ہیلتھ کے 60 کروڑ روپے کے منصوبوں کا پول کھول دیا ، رہائشی علاقوں میں گٹر ابل پڑے ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ہونے والی پری مون سون کی صرف 2 گھنٹے ہونے والی پہلی بارش نے شہر کی نکاسی کیلئے حال ہی میں مکمل کئے گئے سیوریج کے پانچ منصوبوں پر کالک مل دی خانیوال کے تمام بازار اور رہائشی علاقوں میں گندے پانی کا سیلاب امڈ آیا جگہ جگہ گٹر ابل پڑے گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا شہری گھنٹوں تک گھروں , دکانوں اور دفتروں سے نکاسی کا گندہ پانی نکالتے رہے یاد رہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ خانیوال نے حال ہی میں 60 کروڑ کے نکاسی کے منصوبے مکمل کئے تھے جو پری مون سون کی پہلی بارش میں ہی مکمل طور پر فلاپ ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق نکاسی کے ان منصوبوں میں محکمہ کے منظورشدہ معیار سے کم سائز کے نکاسی کے پائپ ڈالے گئے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئین نذر سیال ایس ڈی او شجاع سب انجینئر شاہد یوسف اور کامران نے ٹھیکیداروں سے بھاری رشوت کے عوض مکمل کئے گئے ایک منصوبے کی چار چار مرتبہ ادائیگیاں کی گئی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک ہیلتھ جنوبی پنجاب سے پچھلے پانچ سالوں میں پبلک ہیلتھ کے مکمل کئے گئے منصوبوں کا شفاف آڈٹ کروایا جائے اور اس میگا کرپشن میں ملوث تمام زمہ داروں کی خلاف بے رحم کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔