کورونا وائرس کے باعث ملتوی پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن ابوظہبی میں جاری ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں کشمیر پریمئیر لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا اور اس لیگ کا پہلا سیزن اپریل 2021 میں کھیلا جانا تھا تاہم یہ ایونٹ بھی کورونا وائرس کی نظر ہو گیا اور اسے بھی دیگر کھیلوں کی طرح ملتوی کر دیا گیا جو کہ اب 6 اگست سے 16 اگست 2021 تک مظفر آباد میں شیڈول ہے۔ کشمیر پریمئیر لیگ سے جہاں شائقین کرکٹ لطف اندوز ہو نگے وہیں ایک نیا ٹیلنٹ ابھرے گا، کھیلوں کو فروغ کا سبب بنے گا ، سیاحت دیگر سرگرمیوں کو بھی عروج ملے گا ۔سب سے بڑھ کرکشمیر پریمیئر لیگ دنیا کے لیے پیغام ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے ، بھارت نہتے کشمیریوں پر کس طرح مظالم کر رہا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان سپر لیگ ایک برانڈ بن چکا ہے وہیں پر کشمیر سپر لیگ کرکٹ میں ایک خوشگوار جھونکہ ثابت ہو گا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے ،’’ کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں، پی سی بی، حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔کورونا وائرس کی ویکسینیشن جاری ہے جس کے بعد جہاں معمولات زندگی بہتری کی جانب گامزن ہیں وہیں کھیلوںکی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالہ سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تاریخ کا اعلان کردیا جو کہ 3 جولائی کو ہوگی، ڈرافٹنگ کے ذریعے نیشنل، انٹرنیشنل اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا،اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب، صدر کے پی ایل عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد سمیت ٹیم فرنچائز مالکان نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ بہت بڑا ایونٹ بننے جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کرفیو نافذ ہے اور آزاد کشمیر میں کشمیر پریمیئر لیگ ہورہی ہے، کشمیر پریمیئر لیگ دنیا کے لیے پیغام ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا اور آزاد کشمیر میں لیگ ہورہی ہے۔ کشمیرپریمیئر لیگ میں جو چھپا ہوا ٹیلنٹ ہے اس کو سامنے لانے کا موقع ملے گا، کے پی ایل کے انعقاد کیلئے ڈھائی سال سے کوشش جاری ہے، جب کے پی ایل کا آئیڈیا آیا تو ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ کس سیاسی جماعت کی حکومت ہے ہم نے اس کو سیاسی معاملہ نہیں بنایا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس کو جب دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا انہوں نے اپنی پرفارمنس سے منوایا، کے پی ایل سے کشمیری بچوں کو موقع ملے گا، 2 بچے ہر میچ میں کھیلیں گے، ہم نے اپنے ہیروز پر کام نہیں کیا، پرتگال کو کرسٹیانو رونالڈو نے تبدیل کرکے رکھ دیا، کے پی ایل ایک کامیاب لیگ ثابت ہوگی، یہ شروعات ہوگی دہشتگردی کے بعد ٹوریزم کے دروازے کھلیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، کے پی ایل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں جائے گا، کے پی ایل کے بعد کھلاڑیوں کے لیے آزاد کشمیر میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، کے پی ایل کی ہر ٹیم میں دو کشمیر نوجوان پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے، کشمیری نوجوانوں کو ٹیلنٹ دیکھانے کا بہترین موقع ہے، پی سی بی نے کشمیر پریمیئر لیگ کی منظوری دی ہے، کے پی ایل اور حکومت آزاد کشمیر کا مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا معاہدہ ہوچکا ہے، مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم 13 سال کے لیے کشمیر پریمیئر لیگ کے پاس رہے گا، کشمیر پریمیئر لیگ انٹرنیشنل سطح کی لیگ ہوگی، کشمیر پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کے پی ایل کی ڈرافٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تلکرتنے دلشان، حرشل گبز، اویس شاہ، ٹینو بیسٹ اور ایے بی مورکل شامل ہیں ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں ویرون فیلینڈر، مونٹی پینیسار، میٹ پرائر، ریان سائڈ باٹم، کرس ٹریپلیٹ اور فل مسٹرڈ بھی شامل ہیں، کشمیر پریمیئر لیگ کی تقریب میں فرنچائز کو پلاٹینیم پک کے لیے روایتی کھیل پگن پگائی کے ذریعے پک آرڈر دیا گیا، باغ سٹالینز ، نئی پاٹینم پک میں پہلا نمبر رہا، کوٹلی لائینز کا دوسرا، مظفر آباد ٹائیگر کا تیسرا، میرپور رائلز کا چوتھا، اوورسیز وارئیرز کا پانچواں اور راولا کوٹ ہاکس پاٹینم پک کا آخری نمبر رہا، کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024