لاہور: ٹریفک حادثات میں8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب لاہور سے سرگودھا جانے والی کار کوحادثہ پیش آیا ۔جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہیں۔ حادثے میں میاں بیوی سمیت دوبیٹے جان کی بازی ہار گئے ۔ جلال پورپیروالا میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کوٹکر سے شادی کی تقریب میں جانے والا بدقسمت خا ندان جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کی لیے جانے والا شخص بیوی اوردوبچوں سمیت جاں بحق ہوگیا ۔
واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 708 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 464 افراد شدید، 360 معمولی زخمی ہوئے۔