اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پرآج شام کراچی پہنچیں گے اور وزیراعظم عمران خان آج رات کراچی میں قیام کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اپنے دورہ سندھ کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنرہاؤس میں کورونامریضوں کے لئے موبائل اسپتال کامعائنہ کریں گے جبکہ وزیراعظم بدھ17جون کی صبح پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم سےایم کیوایم اورجی ڈی اےکا وفد بھی ملاقات کرےگا،ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے اور وزیراعظم لاڑکانہ میں بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم لاڑکانہ میں احساس پروگرام کے سینٹرکا دورہ کریں گے،جس کےبعد وزیراعظم بدھ کو لاڑکانہ سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38