بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے: اختراقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے بجٹ پر تبصرہ تب کیا جائے جو ایک بار آئے ہر روز قیمتوں میں اضافہ اشیائے خوردونوش سمیت اشیائے ضروریہ کا بحران قلت کا قوم کو سامنا کرنا پر رہا ہے بجٹ پر بات کرنے کیلئے معاشی ماہر ہونا ضروری نہیں ہے اس کیلئے صرف پیٹ کا ہونا ہی کافی ہے اور جس بندے کا پیٹ بھوکا ہوگا وہ بجٹ کے بارے میںبہترین تبصرہ کر سکتا ہے۔