مانچسٹر میں کھیلے جارہے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ پہنچ گئے۔گرائونڈ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایک سوال کے جواب پر ا نہوں نے کہا کہ یہ ایک میچ ہے اس کو جنگ نہ کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے ٹیم کا عزم بلند ہونا چاہیے ، پوری قوم توقع کر رہی ہے کہ پاکستان اس بار ورلڈ کپ کی تاریخ بدلے ۔ورلڈ کپ کرکٹ کے 22 ویں اور ایونٹ کے سب سے سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس وقت گرائونڈ میں موجود تھے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024