حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی حمایت کریں گے۔مشال ملک نے کہا کہ مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، جیت پاکستان کی ہوگی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔انہوں نے کہا کہ خوف زدہ بھارت نے ابھی سے وادی میں کریک ڈان شروع کردیا، ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024