نارووال میں ظفروال روڈ پر دھبلی کے قریب کوسٹر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 5 افراد زندہ جل گئے جبکہ 15افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق وین ٹکرانے کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ظفروال سے لاہور جانیوالی کوسٹر اور علی پور سے ظفروال جانے والی ٹویوٹا وین دھبلی والا سٹاپ کے قریب وین آمنے سامنے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 5 افرد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے، لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں جن کی شناخت ناممکن ہے جبکہ 15کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، وین میں لوگ جان بچانے کے لئے پکارتے رہے ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں منتقل کر دیا گیا، زخمی افراد اور لواحقین سے ایکسرے کے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں کوئی بھی سینئر ڈاکٹر اور ایم ایس کافی دیر تک ہسپتال نہ پہنچ سکے۔علاج نہ ہونے پر لواحقین ہسپتال میں چیخ و پکار کرتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے، کوئی بھی ضلعی آفیسر جائے وقوعہ پر نہ پہنچا۔ دور دراز سے لوگ اپنے پیاروں کی شناخت کے لئے ہسپتال پہنچتے رہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024