نواز شریف ،حکومت سے کبھی اور کسی صورت این آر او نہیں لیں گے، ملک ابرار احمد
راولپنڈی (عزیز علوی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام دشمن اور ملک دشمن بجٹ ہے آج عوام یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اس بجٹ سے وہ فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے ڈالر مخصوص سوچ سے اوپر سے اوپر کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے اور پاکستانی روپے کی کوئی قدر باقی نہ بچے آج ڈالر157 روپے کا ہوگیا ہمارے قائد محمد نواز شریف تحریک انصاف کی حکومت سے کبھی اور کسی صورت این آر او نہیں لیں گے چیئرمین نیب نے حکومتی وزراء کے کیسوں پر بات کی تو حکومت کی جانب سے ان کے خلاف میڈیاپر پروپیگنڈہ چلادیا اور اب جب نیب اپوزیشن رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے تو حکمران ٹولہ محلات میں اونچے قہقہے لگاتا ہے گھبرائیں نہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم آج جو انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں کل ان کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا نوائے وقت سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ظالمانہ بجٹ پیش کیا ہے وزیر اعظم عمران خان کو ملکی معیشت سے کتنی دلچسپی ہے اس بارے میں انہوں نے پہلی بار ڈالر کی قیمت بڑھنے پر کہا تھا کہ مجھے اس کا آج علم ہوا ہے حکومت نے نیب سے میاں نواز شریف ، حمزہ شہباز کو گرفتار کرالیا مسلم لیگ ن کی جو اتحادی اپوزیشن جماعتیں ہیں اگر ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی ہوتی ہے تو وہ اپوزیشن سے حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے ہم جیلوں ، قیدوں سے ڈرنے والے نہیں ن لیگ کے کارکن قربانیاں دینے والے ہیں ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے سب سے پہلا این آر او اپنی ہمشیرہ علیمہ بی بی کو دیا جبکہ عامر کیانی ، جہانگیر ترین ، پرویز خٹک ، خسرو بختیار کے کیس نیب کے حوالے نہیں کئے جا رہے اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں تحریک انصاف والوں کو بھی حساب تو دینا ہوگا جس میں ڈالر کی قیمت بڑہنے کا حساب سب سے بڑا ہوگا انہوں نے کہا کہ بجٹ کی رات بارہ بجے وزیر اعظم نے قوم سے اس وقت خطاب کیا جب مزدور ، محنت کش سب سو جاتے ہیں اس خطاب میں انہوں نے صحابہ کرام کی شان اقدس میں جو الفاظ بولے اس کا علمائے کرام کو نوٹس لینا چاہئے ورنہ اگلے جہاں ہم سب کو اس کا جواب دینا ہوگا اپوزیشن قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں اور انکی دانستہ حکومت کی جانب سے کردار کشی کی جاتی ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ اصل میںچور ڈاکو کون ہیں اور انہیں نیب سے کون بچا رہا ہے اپوزیشن تحریک اب رک نہیں سکے گی اور انشاء اللہ جلدمیاں نواز شریف اور میاں حمزہ شہباز جیل سے باہر ہوں گے اور عوام سڑکوں پر حکمرانوں اور جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کا احتساب کریں گے ۔