فیروزوالہ ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہورروڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکووں نے امیرعلی کے گھرداخل ہوکراہلخانہ کو یرغمال بناکر پچاس لاکھ کے زیورات نقدی اورسامان لوٹ لیا۔نیشنل ٹائون کوٹ عبدالمالک کارہائشی امیرعلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھرمیں موجود تھاکہ نامعلوم ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کر63تولے سونا57 تولے چاندی اورساڑھے چارلاکھ روپے اورسامان لوٹ لیا۔لاہورروڈ کی آبادی خان پورہ کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مارکرخاتون کو زخمی کردیا۔ڈاکو موٹرسائیکل سوارمحمدحسین اوراس کی بیوی کوثربی بی سے نقدی زیورات لے گئے ۔چوروں نے ظفرپارک میں زاہد حسین کے گھر سے پونے چھ لاکھ روپے اورچھ تولے زیورات لے گئے۔چوروں نے محمدرمضان کے گھرداخل ہوکر ایک لاکھ تیس ہزارروپے تین موبائل اورسامان چرالیا۔چوروں نے حافظ محمود کے گھرداخل ہوکر ساڑھے تین لاکھ روپے اورسامان چرالیا۔ڈاکووں نے تھانہ صدرکے قریب ایک فیکٹری کے ملازمین اقبال اورراشد وغیرہ کو لوٹ لیا۔ان سے پینتالیس ہزاروروپے اورموٹرسائیکلیں چھین کر لے گئے۔ نوسربازوں کے گروہ نے بس سوارصوابی کے رہائشی حضرت خان کونشہ آورچائے پلاکر سواپانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ملزمان فرارہوگئے۔