2روزہ پانچویں کلر اینڈکیم نمائش کاایکسپو سینٹر میں آغاز
لاہور (کامرس رپورٹر) دو روزہ پانچویں کلر اینڈ کیم نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں گزشتہ روز سے شروع ہو گئی، نمائش میں 200سے زائد ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل، رینبو ڈایٹیک اور ایشیا ڈائی اسٹف فیڈریشن کی جانب سے منعقد کی گئی ہے. لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے ہفتے کی صبح صدر پنجاب ڈائی اسٹف اینڈ کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عبدالرحیم چغتائی اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ فیتا کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ صدر لاہور چیمبر نے اس موقع پر مختلف اسٹالز کا دورہ کر کے ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔نمائش میں چین، بھارت، تائیوان، تھائی لینڈ،جرمنی، ترکی، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی 200 سے کمپنیاں شریک ہیں۔