سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس 35 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر برقرار
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروبار حصص میں اتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100انڈیکس35500پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہاالبتہ مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔گزشتہ ہفتے کے دوران نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے زیر گردش خبروں پرسرمایہ کاروں میں پائی جانیوالی بے چینی نے سٹاک مارکیٹ کو پہلے دن بدترین مندی سے دوچار کر دیا جس کی وجہ سے انڈیکس صرف ایک دن میں 937.74پوائنٹس لوز کر گیا بعد ازا ں بجٹ اعلان کے بعد قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کے اثرات زائل ہونے مارکیٹ میں تیزی کا عنصر کاروبار کے اختتام تک غالب رہا اور4دنوں میں انڈیکس نے1005.4پوائنٹس ریکور کر لئے اس طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر معمولی تیزی دیکھی گئی کے ایس ای100انڈیکس 67.66پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 35505.29پوائنٹس سے بڑھ کر 35572.95پوائنٹس ہو گیا اسی طرح16.07پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16787.69پوائنٹس سے بڑھ کر16803.76پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25892.76پوائنٹس سے بڑھ کر25939.74پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمایے میں 3ارب38کروڑ5لاکھ18ہزار985روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب47ارب65کروڑ75لاکھ 60ہزار436روپے سے بڑھ کر71 کھرب 51ارب3کروڑ80لاکھ79ہزار421روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 35657.34پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جب مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 34262.05پوائنٹس کی پست سطح پر بھی آگیا تھا ۔