پاکستان کی قربانیوں سے دنیا میں امن ہوا: ضیاء عباس
کراچی( نوائے وقت نیوز) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ شدید مالی مشکلات کا شکار پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کا حصہ بن کر 17 سال کے دوران ڈیڑھ کھرب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کر چکا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہزار فوجیوں اور ستر ہزار سے زائد سویلین نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عالمی امن میں اپنا حصہ ڈالا۔اگر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف یہ کامیابیاں حاصل نہ کی ہوتیں تو آج دنیا میں اتنا امن نہ ہوتا ۔ آج امریکہ ایم ایف پر دباؤ بڑھا رہا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں سے رابطہ ہے حالانکہ 17 سال سے اسلام آباد اور دہشت گردی ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دہشتگردوں سے رابطے کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے اور دنیا کی آنکھوں میں مغربی میڈیا دھول جھونک رہا ہے۔