میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم نئی تاریخ رقم کرئے گی،صاحبزادہ جہانگیر
مانچیسٹر(سپورٹس رپورٹر) مانچیسٹر میں موجود سیاسی شخصیات نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ 2019ء کے میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم نئی تاریخ رقم کرئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مانچیسٹر میں سینئر رہنما صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اتوار کو پاکستان ٹیم بھارت کو فائنل سے پہلے شکست دے گی اس کے لیے تمام لوگ دعا گو ہیں۔ امید ہے کہ اس مرتبہ نئی تاریخ رقم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اگر بھارت کو شکست دیتی ہے اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو پھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کرینگے کہ وہ انگلینڈ آ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور انہیں 1992ء کے ورلڈ کپ جیتنے والے جذبے کے بارے میں بتائیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے ایڈوائزر انیل مسرت کا کہنا تھا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں میچ کو دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کے حوصلے بلند کیے تھے امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں پوری جان لگا کر میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کرینگے۔ مانچیسٹر کے لارڈ میئرعابد لطیف چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر نئی تاریخ رقم کرئے گی۔ مانچسٹر سے پاکعستان شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم جا کر اپنے قومی ہیروز کو سپورٹ کرئے گی۔ انگلینڈ کے شیڈو منسٹر امیگریشن افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت سے جیت نہیں پایا ہے انشااﷲ اس مرتبہ پاکستان ٹیم مانچیسٹر سے کامیاب ہو کر بھارتی ٹیم کی وکٹ کپ میں کامیابیوں کو ہمیشہ کے لیے روک دے گی۔ سابق لارڈ میئر مانچیسٹر نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کر ئے گی اس کے لیے تمام پاکستانی شائقین سٹیڈیم پہنچ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ پاکستان ٹیم نے دو سال قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو مات دی تھی اتوار کے میچ میں ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔