پاکستان اور بھارت کے مابین میچ اہم اور دلچسپ قرار
مانچیسٹر (سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کا مانچیسٹر میں ہونے والا اہم ترین میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین نے مانچیسٹر میں 48 گھنٹے پہلے ہی ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ شائقین کرکٹ اہم معرکے کو براہ راست سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے دکھائی دیئے۔