زمین کا وہ مقام جو مریخ سے مشابہ ہے
لندن (نیٹ نیوز) ویسے تو سیارہ زمین دیگر تمام سیاروں سے مختلف اور نہایت حسین ہے جہاں فطرت کے تمام رنگ دکھائی دیتے ہیں‘ تاہم زمین پر ایک مقام ایسا بھی ہے جو سیارہ مریخ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں واقع صحرا ’’وادی رم‘‘ کو مریخی وادی بھی کہا جاتاہے۔ سنگلاخ پہاڑوں اور اونچے اونچے پتھروں پر مشتمل یہ علاقہ مریخ کی طرح لق و دق صحرائی میدان معلوم ہوتا ہے۔