مسلم لیگی کارکنون کا احسان الدین قریشی اور وحید ارائیں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان( سپیشل رپورٹر) یونین کونسل نمبر59کے چیئرمین اختر عالم قریشی کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اختر عالم قریشی نے کہا حاجی احسان الدین قریشی اور چوہدری وحید ارائیں کی جانب سے پی پی 216، 217اور این اے 156کی ٹکٹوں کی تقسیم کااشتہار دینا لیگی کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہے ہم اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں رہنماؤں سے ٹکٹوں کی تقسیم کااختیار واپس لیاجائے ورنہ احتجاج کے سلسلے کو بڑھا دیاجائے گا۔ ان سے اختیارات واپس لے کر مسلم لیگی کارکنوں میں ٹکٹ تقسیم کیاجائے ۔