تبدیلی کے دعویدار اپنے نظریے سے ہٹ چکے : شیخ جہانگیر
خانیوال(خبرنگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایڈمنسٹر یٹرمارکیٹ کمیٹی خانیوال شیخ جہانگیر نے کہاکہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے اپنے نظریے سے ہٹ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کو پورے ملک میں کارکنوں نے مستردکردیا اورسراپا احتجاج ہیں ۔وہ یہاں معززین علاقہ کے وفود اور کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں میاںنوازشریف کے بیانیہ کی فتح ہوگی اب ووٹ اورووٹرز کو عز ت دینا ہوگی ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ خانیوال مسلم لیگ(ن) کاگڑھ ہے 25جولائی کو شیر ہی جیتے گا مسلم لیگ(ن) وا حدسیاسی جماعت ہے جس کے انتخابی نشان کو عوام کا بھرپور اعتماد وتائید حاصل ہے ہر الیکشن میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے کو ئی تبدیلی نہیں لاسکتے بلکہ یہی مفاد پرست عناصر تبدیلی کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں عوام ان کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔