پاکستان تحریک انصاف عید کے بعد انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلسے کرے گی
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے عید کے بعد انتخابی مہم کو موثرانداز میں چلانے کے لئے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ضلعی وشہری تنظمیوں سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جلد ہی اس حوالے سے شیڈول طے کیا جائے گا، بتایا جاتا ہے کہ عمران خان رحیم یارخان میں بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔