سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر تقریب، بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا
ملتان( لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سٹی صدر سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جسمیں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا کرے تقریب میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن روبینہ شاہین، سہیلہ جانگلہ، سمینہ منیر، آرزو سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔