گیلانی کو انکار کے بعد نواب لیاقت اسلام آباد پہنچ گئے‘ پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ
شجاع آباد(خبرنگار)سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت علی خان سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کو پی پی 221سے الیکشن لڑنے کے انکار کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوںسے رابطے میں ہیں ذرائع کے مطابق نواب لیاقت علی خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوںکو کہاکہ وہ این اے158میں مضبوظ پینل رکھتے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں سے درخواست کی ہے کہ وہ این اے 158کا دوبارہ سروے کرائیں جس پر تحریک انصاف نے این اے158سے دوبارہ سروے کرنے کا فیصلہ کیاہے دوسری جانب تینوں بڑی جماتیں اپنے اپنے پینل کو ٹکٹ دینے میں تاحال سوچ رہی ہیں تاہم آئندہ دوروز میں امید کی جارہی ہے کہ یہ تینوں جماعتیں اپنے اپنے پینل کو فائنل کرکے ٹکٹ کا اعلان کردیں گی ۔