جہانیاں میں گیسٹرو بے قابو‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کا رش
اڈا پل 14 )نامہ نگار( گیسٹرو کے مریضوں کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں میں رش ایمرجنسی میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب وارڈ بوائے اورڈسپنسر مریض چیک کرنے لگے گزشتہ روز میاں پور کے رہائشی گیسٹرو کے مریضوں غلام مرتضی ،شفیق ،عام وغیرہ کو لایا گیا تو ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر موجود نا تھا ایمرجنسی میں وارڈ بوائے اور ڈسپنسر مریضوں کو چیک کر کے اپنے تعلق والے نجی کلینک میں مریضوںکو علاج کروانے کا مشورہ دے رہے تھے اس صورحال میں مریضوں کے لواحقین اختر ،اسلم وغیرہ نے بتایا کہ اکثر اوقات ایمرجنسی میں ڈاکٹر غائب رہتے ہیں اور غریب اور نادار مریضوں کو کسی پرائیویٹ ہسپتال میں مہنگا علاج کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک کے پیش نظر غلام مرتضیٰ کو نشتر ملتان ریفر کردیا گیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔