زکریایونیورسٹی لاہور سب کیمپس کے طلباء کو ڈگری اور نئے رزلٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے لاہو رسب کیمپس کے طلبا کوڈگری اور ٹرانسکپرٹ جاری کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ لاہو ر سب کیمپس کے وہ طلبا جہنوں نے 22اپریل کوہونے والا خصوصی امتحان پاس کرلیا ہے اور وہ طلبا جن کو پہلے رزلٹ کارڈ جاری کئے تھے ان کو نیا رزلٹ کارڈز اور ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ اس سلسلے میں اپنی درخواستیں چیف کوآرڈینٹر کو جمع کرائیں تاکے جلدسے جلد ڈگریاں جاری کی جاسکیں۔